Friday 16 February 2024

1--Deafness in Newborns نو زائدہ بچوں میں بہراپن

1--Deafness in Newborns نو زائدہ بچوں میں بہراپن

السلام علیکم نو زائدہ بچوں میں بہراپن - ہم اج جاننا چاہیں گے کہ بچوں میں ثقل سماعت یا بہرا پن کیوں ہوتا ہے اس کی کیا وجوہات ہیں اس کو ٹیسٹ کیسے کیا جاتا ہے اور اس کے حوالے سے کیا علاج ممکن ہے



 نو زائدہ بچوں میں بہراپن جو ہے وہ پیدائشی طور پہ ہو سکتا ہے یا پیدائش کے فورا بعد بھی ہو سکتا ہےاس کو عام طور پر ہم اپنی اصطلاح میں پریلنگول ڈیفنس کہتے ہیںیہ اپ پوسٹ لنگول ڈیفنس بھی کہا جاتا ہے 



 پریلنگول ڈیفنس وہ ہوتی ہے جو بچہ زبان سیکھنے سے پہلے ہی بہرا ہو جائے جبکہ پوسٹ لینگویل ڈیفنس وہ ہے جو بچہ زبان سیکھ جائےبولنا شروع کر دے اور اس کے بعد کسی انفیکشن یا خسرہ یا کسی وائرل بیماری کی وجہ سے اپنی سماعت کھو دے



زیادہ تر جو بچے بہرے پیدا ہوتے ہیں ان کے ماں باپ نارمل ہوتے ہیں یعنی ان کے ماں باپ دونوں کو کوئی سننے کا پرابلم نہیں ہوتاعام طور پہ بچے بالکل ٹھیک سماعت والے ماں باپ کے گھر پیدا ہوتے ہیں



اب ہم ہیرنگ لاس کی ٹائپس کے بارے میں بات کرتے ہیں ہیرنگ لاس کی چار ٹائپس ہوتی ہیں



 مائلڈ ماڈریٹ سویر اور  پروفاؤنڈ



https://youtu.be/K4D4zj78Gg0

مائلڈ یعنی کہ معمولی ہیرنگ لاس ماڈریٹ یعنی کہ درمیانے درجے کا ہیرنگ لاس سویر یعنی کہ شدید ہیرنگ لاس اور پروفاؤنڈ کا مطلب بالکل ہی بہرا جس کو ذرا سی بھی اواز نہ سنائی دے



اب یہ دیکھتے ہیں کہ یہ ہیرنگ لاس ہوتا کیوں ہے



اپ کے سامنے ایک تصویر ہے جو کان کا اندرونی منظر اپ کو دکھا رہا ہےاس میں جو ہرے رنگ کا حصہ ہے یہ کوکلیئر کہلاتا ہے کان کے اس حصے سے ہم سنتے ہیں اس کے ساتھ جو پیلے رنگ کی نروز نظر  ارہی  ہیں  یہ دماغ تک جاتی ہیں



اس ہرے رنگ کے حصے میں جو کہ کوکلیئر کہلاتا ہے ہیرنگ سیلز ہوتے ہیں اور 99 فیصد کیسز میں پیدائشی طور پہ یا کسی انفیکشن یا بیماری کی وجہ سے اس کو کلیئر کے اندر جو ہیرنگ سیلز ہیں ان کی تعداد کم ہو جاتی ہے اس کم ہو جانے کی وجہ سے بچے کی سننے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے یا ختم ہو جاتی ہےاس کو میڈیکل ٹرم میں ہیر سیل لاس کہتے ہیں



میجورٹی بچوں میں یہ ہیر سیل لاس ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ سن نہیں پاتےاب چونکہ وہ سن نہیں پاتے تو بول بھی نہیں پاتے یہ سارا مسئلہ اندرونی کان جسے ہم کوکلیئر کہتے ہیں وہاں ہوتا ہے



اب یہ دوسری تصویر دیکھیں اس کے اندر یہ جو لمبے سیلز نظر ارہے ہیں ہر انسان میں یہ 30 ہزار ہوتے ہیں اگر ان کی تعداد ایک مخصوص مقدار سے کم ہو جائے توسماعت  یعنی سننے کی حس متاثر ہوتی ہے



اب مختصرطور پر ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اس کی تشخیص کیسے کی جا سکتی ہے



جن ہسپتالوں میں نیو نیٹل سکریننگ  موجود ہے وہاں تو اس کی تشخیص بچے کی پیدائش کے وقت ہو جاتی ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں ایسے ہسپتالوں کی تعداد اٹے میں نمک کے برابر ہے



اس کے بعد ہم بچے کی پیدائش کے پانچ سے چھ مہینے میں ایک ٹیسٹ کرتے ہیں جسے بیرا  کہتے ہیں یہ ٹیسٹ بہت ساری جگہوں پہ کرایا جا سکتا ہے اور بہت کام کا ٹیسٹ ہے اس سے ہمیں یہ پتہ چل جاتا ہے کہ بچہ سن رہا ہے یا نہیں سن رہا اور اگر سن رہا ہے تو کتنا سن رہا ہےاس کے علاوہ ایک اور ٹیسٹ ہم کرتے ہیں اس سے ملتا جلتا ہی ہے اس کو ہم اے ایس ایس ار کہتے ہیں یہ بھی خاصہ مددگار ہوتا ہے تشخیص کے سلسلے میں 



تھوڑے بڑے بچوں میں ہم بیہیویرل اڈیو میٹری بھی کر سکتے ہیں اور پانچ سال یا اس سے بڑے بچوں میں پیور ٹون اڈیو میٹری بھی کرتے ہیں جس کو سماعت کا ٹیسٹ کہا جاتا ہے



اگر تو بچے میں مائلڈ ہیئرنگ لاس ہے یعنی معمولی ہیرنگ لاس یا درمیانے درجے کا ہیرنگ  لاس ہے تو ہیرنگ ایڈ اور سپیچ تھیراپی بچے کو سننے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے اور بچہ نارمل طریقے سے بولنے کے قابل ہو جاتا ہےاگر سویر یا شدید ہیئرنگ لاس ہے تو پھر بچہ ہیرنگ ایڈ سے نہیں سنے گا اس کے لیے اسے کو کلیر امپلانٹ کا اپشن ہمارے پاس ہے اگلی جو ہماری گفتگو ہوگی اپ کے ساتھ اس میں ہم ڈسکس کریں گے کہ کوکلیرامپلانٹ کیسے کام کرتے ہیں اور کن بچوں کو لگایا جا سکتا ہے



  بہت شکریہ  

#otolaryngology #cochlearimplant #deafness #deafnessinnewborns #headndneckcancer #earsurgery #pituitarysurgery #endoscopicsiunssurgery #EARNOSETHROAT #ENT #Cochlear implants in Pakistan #Cochlear implant in Karachi, #Best cochlear implant surgeon #Cochlear implant surgeon in Aga Khan Hospital #Skull base surgeon #Thyroid surgeon #pituitary gland surgeon #Ear surgeon #parotid tumors #best cochlear implant surgeon at Aga khan hospital
https://drakbarabbas.com/%d9%86%d9%88-%d8%b2%d8%a7%d8%a6%d8%af%db%81-%d8%a8%da%86%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%db%81%d8%b1%d8%a7%d9%be%d9%86-deafness-in-newborns/

No comments:

Post a Comment

Professional Video on Stapedotomy Surgery for Otosclerosis

https://drakbarabbas.com/stapedotomy-for-otosclerosis-by-dr-syed-akbar-abbas-ent-head-neck-and-cochlear-implant-surgeon/