Sunday 18 February 2024

3--What's the right age for cochlear implant surgery? کوکلیئر امپلانٹ سرجری کے لیے صحیح عمر کیا ہے?

3--What's the right age for cochlear implant surgery? کوکلیئر امپلانٹ سرجری کے لیے صحیح عمر کیا ہے?
3--What's the right age for cochlear implant surgery? کوکلیئر امپلانٹ سرجری کے لیے صحیح عمر کیا ہے?

کوکلیئر امپلانٹ سرجری کے لیے صحیح عمر کیا ہے? عوامی آگاہی ویڈیو



پیدائشی طور پر سماعت سے محروم بچوں کے لیے کوکلیئر امپلانٹیشن کی بہترین عمر زندگی کے پہلے دو سال ہیں



میرا نام ڈاکٹر سید اکبر عباس صاحب اور میں ایک ای این ٹی سرجن ہوں





https://youtu.be/6Hzg1ZkGMrU

What's the right age for cochlear implant surgery? کوکلیئر امپلانٹ سرجری کے لیے صحیح عمر کیا ہے?

.اج یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ کیوں ضروری ہے اپ کو یہ جان کر شاید خوشگوار حیرت ہوگی کہ بچہ جب ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو وہ اپنےاس پاس کی اوازیں سن سکتا ہے اور ان اوازوں پر ری ایکٹ بھی کرتا ہے.



دماغ کے مختلف حصے مختلف فنکشنز کے لیے مختص ہیں اسی طرح سماعت کا حصہ جو ہے وہ سماعت کے فنکشن کے لیے مختص ہے جسے ہم ورنکیزیریہ کہتے ہیں اس تک انپٹ بہت ضروری ہے



یعنی اوازیں اس ایریا تک پہنچیں گی تو یہ حصہ گرو کرتا ہے اور اپنا کام اچھے طریقے سے انجام دیتا ہے اگر اس ایریا تک کان کے ذریعے اوازیں نہ پہنچے اور یہ عمل شروع کے چند سالوں میں اگر نہ شروع ہو تو یہ ایریا اپنی کارکردگی کھو دیتا ہے اور اپنی افادیت بھی کھو دیتا ہے اس چیز کو ہم نیوروپلاسٹسٹی بھی کہتے ہیں یعنی کہ دماغ کی وہ صلاحیت جو وہ اپنی اس پاس کی اوازوں سے اپنے اپ کو بہتر کرتا ہے اور اگر یہ اوازیں نہ پہنچے تو وہ اپنی کارکردگی کھو دیتا ہے



دماغ میں یہ حیران کن صلاحیت موجود ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھا بھی سکتا ہے اور گھٹا بھی سکتا ہے یہی نیوروپلاسٹیسٹی بچوں کے لیے کوکلیئر امپلانٹیشن میں بہت ضروری ہے



پہلے دو سال میں جب بچہ اپنےاس پاس گھر میں رشتہ داروں دوستوں عزیزوں کی اوازیں سنتا ہےاور ان سے زبان سیکھتا ہے یہ عمل انتہائی ضروری ہوتا ہے اگر شروع کے دو یا تین سال تک یہ اوازیں ان کے کان تک نہ پہنچے اور وہ اپنے اپ کو زبان سیکھنے سے محروم رکھے تو اس کے بعد کوکلیئر امپلانٹیشن کے نتائج اتنے خاطرخواه نہیں رہتےتو ہم سٹرونگلی ریکمنڈ کرتے ہیں کہ شروع کے دو سالوں میں کوکلیئرایمپلانٹیشن کر لینی چاہیےاور اگر نہ ہو پائے تو شروع کے تین چار یا پانچ سال تک بھی ہم کرتے ہیں لیکن اس کے نتائج اس طریقے سے نہیں اتے جس طرح شروع کے دو سال میں اتے ہیں



بہت سارے ملکوں میں کرائٹیریاز ہوتے ہیں جسے ہم ون تھری سکس کرائٹیریا (1-3-6 ) بھی کہتے ہیں یعنی کہ پہلے مہینے میں بچے کی نیو نیٹل ہیرنگ سکریننگ ہو جانی چاہیے یعنی کہ وہ سکریننگ جو پیدائشی طور پر جاننے کی کوشش کرتی ہے کہ بچہ سنتا ہے یا نہیں سن پاتا اور اگر بچہ نہیں سن پاتا تو پھر تین سے چھ مہینے کے درمیان تمام تشخیص کر کے اس کو کوکلیئر امپلانٹیشن کے لیے لائن اپ کر لینا چاہیے



اپ کا بہت بہت شکریہ

#otolaryngology #cochlearimplant #deafness #deafnessinnewborns #headndneckcancer #earsurgery #pituitarysurgery #endoscopicsiunssurgery #EARNOSETHROAT #ENT #Cochlear implants in Pakistan #Cochlear implant in Karachi, #Best cochlear implant surgeon #Cochlear implant surgeon in Aga Khan Hospital #Skull base surgeon #Thyroid surgeon #pituitary gland surgeon #Ear surgeon #parotid tumors #best cochlear implant surgeon at Aga khan hospital
https://drakbarabbas.com/3-whats-the-right-age-for-cochlear-implant-surgery-%da%a9%d9%88%da%a9%d9%84%db%8c%d8%a6%d8%b1-%d8%a7%d9%85%d9%be%d9%84%d8%a7%d9%86%d9%b9-%d8%b3%d8%b1%d8%ac%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c/

No comments:

Post a Comment

Professional Video on Stapedotomy Surgery for Otosclerosis

https://drakbarabbas.com/stapedotomy-for-otosclerosis-by-dr-syed-akbar-abbas-ent-head-neck-and-cochlear-implant-surgeon/